Filmi Qaida is a collection of few satirical and humorous short Essays written by renown writer and Author Krishan Chander on film industry related topics.
فلمی قاعدہ ہندوستان کی فلم نگری پر معروف و مقبول ادیب کرشن چندر کے قلم کا نشتر ہے! اس کتاب میں فلمی نگارخانے پر لکھے گئے کرشن چندر کے چند طنزیہ مضامین اور انشائیے شامل ہیں۔
Krishan Chander is the distinguished personality of Urdu fiction whose writings encompass diversity, delight, romance, reality, rebellion, humor, and satire; of all romantic realism is his unique attribute. Through his short-stories and novels, Krishan Chander was at the forefront of the progressive writer's movement and brought it to the world stage. He wrote dozens of novels and over 500 short-stories. His works have been translated into various languages of the world. -- کرشن چندر اردو فکشن کی وہ قد اور شخصیت ہیں جن کے فن میں تنوع، رنگارنگی، شادابی، رومانیت، حقیقت، بغاوت، شوخی اور طنز سبھی کچھ شامل ہے جبکہ رومانی حقیقت پسندی ان کا طرۂ امتیاز ہے۔ ان کے موضوعات ہندوستانی زندگی اور اس کے مسائل کے گرد گھومتے ہیں۔ اردو افسانوں مین ہیئت کے لحاظ سے کرشن چندر نے نت نئے تجربات کئے ہیں انھوں نے افسانہ اور اسکیچ کے امتزاج سے اردو افسانہ نگاری مین اک نئی طرح ڈالی اور اسے اپنے منفرد اسلوب کے ذریعے افسانہ نگاری میں اک نئے اسکول کی داغ بیل ڈالی۔ افسانوں اور ناولوں کے علاوہ انھوں نے خاکے، انشائیے، تبصرے اور رپورتاژ بھی لکھے جن سب پر ان کی مخصوص چھاپ موجود ہے۔